اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش،موسم خوشگوار
19 جون 2017 (10:12)
0

آج صبح اسلام آباد او رراولپنڈی میں بارش ہوئی۔جس سے موسم خوشگوار ہوگیا.
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج اسلام آباد ،راولپنڈی،کشمیر، بالائی پنجاب اورخیبرپختونخواسمیت مختلف علاقوں میں قبل از مون سون بارشیں شروع ہوگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ بارش کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بالائی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن میں بھی آج شام سے بارش کاامکان ہے۔