file photo

امریکی فوج نے شام کی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا
19 جون 2017 (07:55)
0

امریکی فوج نے رقہ کے قصبےTabqa کے قریب شام کی فضائیہ کا ایک لڑاکاطیارہ ایس یو22مارگرایاہے۔
امریکی فوج کے بیان میں کہاگیا کہ شام کے جنگی جہاز نے اس کی شراکت دار Syrian Democratic Force کے قریبی علاقے میں بمباری کی اور امریکی فوج نے اپنی اتحادی فوج کے اجتماعی دفاع میں کارروائی کی ۔
ادھر ایران نے داعش کے ہیڈکوارٹر دیرالزورمیں کئی میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں متعددعسکریت پسندہلاک ہوگئے اور اُن کاسازوسامان اورہتھیاربھی تباہ کردیئے گئے۔
ایران کے انقلابی گارڈز نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ میزائل ایران کے مغربی صوبوں کرمان شاہ اور کردستان سے داغے گئے اور یہ تہران میں داعش کی طرف سے دہشتگرد حملے کے خلاف جوابی کارروائی تھی۔