file photo

پٹرولیم،قدرتی وسائل کی وزارت کیلئے 2ارب اسی کروڑ روپے جاری
19 جون 2017 (07:49)
0

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم اورقدرتی وسائل کی وزارت کیلئے2ارب80کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ارضیاتی سروے آف پاکستان کے تعاون سے کھدائی کی چارRigsکے حصول کیلئے 41کروڑ50لاکھ روپے سے زائد جاری کئے گئے۔
سندھ میں بدین کول فیلڈکے نئے دریافت ہونیوالے کوئلے کے ذخیرے کے جائزہ کیلئے13کروڑ0لاکھ روپے اوربلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقوںبیلااور اوتھل میں دھاتی معدنیات کی تلاش کیلئے 2کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔
حکومت نے مختلف دیہات کو گیس کی فراہمی کیلئے 2ارب5کروڑ90لاکھ روپے سے زائد فنڈجاری کرنے سمیت پنجاب کے وسطی سالٹ رینج میں کوئلے کی تلاش کیلئے بھی ایک کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد فنڈفراہم کئے ہیں۔