آئی سی سی چمپئنزٹرافی فائنل جیتنے پر کپتان سرفراز کی قوم کو مبارکباد
19 جون 2017 (07:38)
0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتا ن سرفراز نے آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے فائنل میچ میں تاریخی فتح پر قوم کو مبارکباددی ہے۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم فتح کیلئے کھیلے ہیں اورحکمت عملی کے مطابق تمام بائولروں اور بلے بازوں نے اپناکرداراداکیاہے۔
اس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی پاکستان کو آئی سی سی چمپئنزٹرافی جیتنے پرمبارکباددی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم میچ کے تمام شعبوں میں بہت اچھاکھیلی ہے۔