file photo

زرعی شعبہ ملکی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے:شہباز
19 جون 2017 (07:22)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے بجٹ میں زراعت ،آبپاشی، لائیو سٹاک، جنگلات، ماہی پروری اورخوراک کے شعبوں کیلئے ایک سوچالیس ارب روپے سے زیادہ کی خطیررقم مختص کی گئی ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب ایگریکلچرفوڈ اینڈڈرگ اتھارٹی کے قیام کامقصد لوگوں کو معیاری ادویات اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بناناہے۔
انہوں نے کہاکہ زرعی شعبے کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کسانوں کی بہتری کیلئے زرعی شعبے کو جدید بنانے پرزوردیا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اربوں روپے مالیت کاخصوصی کسان پیکج بھی دیاہے۔