file photo

ڈرگ ریگوریٹری اتھارٹی کا نئی ادویات کی تیاری کے عمل کی نگرانی کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ
19 جون 2017 (07:19)
0

ڈرگ ریگوریٹری اتھارٹی نے ادویات کی تیاری کامعیار یقینی بنانے کیلئے نئی ادویات کی تیاری کے عمل کی نگرانی کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
یہ فیصلہ اسلام آباد میں اتھارٹی ے سنٹرل لائسنسنگ بورڈ کے 254ویں اجلاس میں کیا گیا ۔
بورڈ نے تین نئی کمپنیوں کو ا دویات سازی کے نئے لائسنسوں کے اجراء ، چھ کمپنیوں کو اضافی ادویات کی تیاری اور سات کمپنیوں کوادویات سازی کے لائسنسوں کی تجدید کی منظوری دی۔
بورڈ نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرچھ کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کرتے ہوئے انہیں اظہاروجوہ کے نوٹس جاری کئے۔ بورڈ نے دوکمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ چلانے کی بھی اصولی منظوری دی۔