file photo

 برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان آج برسلز میں مذاکرات
19 جون 2017 (06:46)
0

برطانیہ اوریورپی یونین آج برسلز میں مذاکرات شروع کررہے ہیں جس میں آئندہ نسلوں کیلئے اپنے تعلقات کا تعین کرینگے۔
یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق امور کے بارے میں برطانیہ کے وزیر ڈیوڈڈیوس یورپی یونین کے اعلیٰ مذاکرات کار مائیکل بارنیئر سے مذاکرات شروع کریں گے۔
برسلز میں ہونیوالے مذاکرات کاپہلامسئلہ برطانیہ میں مقیم یورپی یونین کے لاکھوں شہریوں اور یورپی یونین کے 27رکن ملکوں میں مقیم برطانوی شہریوں کی حیثیت کے بارے میں ہوگا ۔جو ان کے رہائش کے حق، کام کرنے کی اجازت اور صحت کی سہولتوں تک رسائی سے متعلق ہے۔