file photo

بحرین کا قطری فوجیوں کو 48گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم
19 جون 2017 (06:42)
0

بحرین نے قطر کے فوجیوں سے کہاہے کہ وہ 48گھنٹے کے اندران کاملک چھوڑدیں۔
بحرین کے حکام نے بحرین میں مقیم امریکہ کے کمانڈرانچارج پر واضح کردیاہے کہ یہاں کام کرنیوالے قطر کے فوجیوں کے 48گھنٹے میں بحرین چھوڑنے کی توقع ہے۔
بحرین میں ایک امریکی اڈاہے جہاں بحریہ کی مرکزی کمان موجود ہے ۔اس کمان میں خطے کے ملکوں کے فوجی شامل ہیں جو مشرق وسطیٰ میں انتہاپسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔