file photo

عرب ریاستیں قطر کے ساتھ سفارتی کشیدگی ختم کریں:کویتی امیر
19 جون 2017 (06:32)
0

کویت کے امیر نے خلیج کی عرب ریاستوں پرزوردیاہے کہ وہ علاقائی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کے ساتھ سفارتی کشیدگی ختم کریں۔
رمضان المبارک کے موقع پر ایک تقریر میں شیخ صباح الاحمدالجابرالصباح نے جوسعودی عرب اورقطر کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی قیادت کررہے ہیں امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے بحران کوختم کیاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ ماہ مقدس کے بقیہ ایام میں خلیجی ممالک میں اختلافات دور کرنے اورمذاکرات کے ذریعے کشیدگی ختم کرانے کیلئے ماحول سازگارہوگا۔