وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اعلیٰ اجلاس کو بتایا گیا کہ اقدام کا مقصد نقل مکانی کرنے والے افراد کی نگرانی ہے۔

بلوچستان حکومت نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحد پر اضافی اہلکار تعینات کر دئیے
19 جون 2014 (14:16)
0

بلوچستان حکومت نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ اپنی سرحد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اضافی اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں ایک اعلیٰ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد نقل مکانی کرنے والے افراد کی نگرانی کرنا ہے جو ژوب کے راستے بلوچستان میں داخل ہورہے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔