وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے خاص طور پر کراچی کیلئے سکیورٹی کی جامع اور مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

سندھ کابینہ کی ضرب عضب کی مکمل حمایت
19 جون 2014 (11:17)
0

سندھ کابینہ نے شمالی وزیرستان میں جنگجوئوں کے خلاف شروع کی گئی پاک فوج کی کارروائی ضرب عضب کی مکمل حمایت کی ہے۔

 

کراچی میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں اجلاس میں صوبائی کابینہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے خاص طور پر کراچی کیلئے سکیورٹی کی جامع اور مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

 

کابینہ نے صوبے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات پر حفاظتی چوکیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جن کی رینجرز اور پولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر نگرانی کریں گے۔