عجب گل نے کہا کہ وہ بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

سلیو ٹ کی نمائش5اگست کو ہوگی
19 جولائی 2016 (22:13)
0

فلم سٹار عجب گل نے کہا ہے کہ ان کی فلم سیلیوٹ اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اگلی فلم جناح عیدالاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رحیم خان فلم جناح کے پروڈیوسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے کاغذی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔