وزیر امور کشمیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی مذمت کیلئے بدھ کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

مسلم لیگ(ن) بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتی رہے گی:برجیس
19 جولائی 2016 (20:16)
0

وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرتی رہے گی۔
منگل کے روز آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی مذمت کیلئے کل یوم سیاہ منایا جائے گا۔
برجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر میں برسراقتدار آکر بدعنوان عناصر کا احتساب کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پانچ ایئر ایمبولینسیں فراہم کی جائیں گی اور تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں کا معیار بہتر بنایا جائے گا۔