کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر،رئوف صدیقی اور انیس قائم خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری دے دی
19 جولائی 2016 (20:08)
0

پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے منگل کے روز کراچی میں بوٹ بیسن تھانے میں اپنی گرفتاری پیش کردی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر، رئوف صدیقی اور انیس قائم خانی کو منگل کے روز کراچی میں اس وقت انسداد دہشتگردی عدالت کے احاطے سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا جب ان کی ضمانتیں خارج کردی گئیں تاہم عبدالقادر پٹیل احاطہ عدالت سے چلے گئے۔
یہ لوگ سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ دہشتگردوں کی مبینہ معاونت میں ملوث ہیں۔