File Photo

فیڈرل بورڈ کا نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
19 جولائی 2016 (19:48)
0

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اس سال مارچ اپریل میں ہونے والے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

نتائج کے مطابق کل ترانوے ہزار چار سو سات طلباء نے امتحان دیا جن میں سے اکسٹھ ہزار چار سو سینتالیس طلباء کامیاب ہوئے جبکہ پاس ہونے والے طلباء کی کل شرح پینسٹھ اعشاریہ اٹھہتر فیصد رہی۔ نتائج 5050 پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
طلباء اپنے نتائج ایف بی آئی ایس ای کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔