File Photo

چوہدری نثار کا وزیراعلیٰ سندھ پر رینجرز کے معاملے میں اپنے اختیارات استعمال کرنے پر زور
19 جولائی 2016 (19:31)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کے معاملے کے حل کیلئے اپنے اختیارات استعمال کریں۔ وزیراعلیٰ کو ایک خط میں انہوں نے واضح کیا کہ رینجرز نے سندھ خصوصاً کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے اور حالات معمول پر لانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے افسوس ظاہر کیا کہ سندھ حکومت صوبے میں رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں ہر مرتبہ تاخیری حربے استعمال کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کی کارروائیوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے میں تاخیر سے جاری آپریشن متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔