پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کی عمران خان کے غیر قانونی مطالبے کی مخالفت
19 جولائی 2016 (19:12)
0

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے غیر قانونی مطالبے کی مخالفت کی ہے۔
منگل کے روزاسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ نون اور اس کے رہنمائوں کے بارے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے خیالات یکساں ہیں۔
بلاول بھٹو نے ملک کی خارجہ پالیسی کی تشکیل نو کیلئے کل وقتی وزیرخارجہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔