File Photo

حزب اختلاف دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرے:فرانس
19 جولائی 2016 (19:07)
0

فرانس کی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کی مدت میں توسیع کی منظوری دیں جس سے پولیس کو تلاشی وگرفتاری کے وسیع تر اختیارات مل سکیں گے۔

وزیراعظمManuel valls کی خواہش ہے کہ اراکین پارلیمنٹ حکومت کی نافذ کردہ ہنگامی صورتحال میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری دیں جسے گزشتہ نومبر کے مہلک دہشتگرد حملوں کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔
حکومت نے حزب اختلاف سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سیاسی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔