پاکستان ،ترکمانستان کے مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات ہیں:خواجہ آصف
19 جولائی 2016 (19:08)
0

ترکمانستان کے سفیر عطا جان ملاموئو نے منگل کے روز اسلام آباد میں پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور توانائی، تجارت اور دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان برادر ملک ہیں اور ان کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔