روزگار کے دس لاکھ مواقع پیدا ہونگے۔

گوادر بندرگاہ 2030ء تک مکمل فعال ہو جائے گی
19 جولائی 2016 (19:03)
0

گوادر بندرگاہ دوہزار تیس تک مکمل فعال ہو جائے گی اور اس سے روزگار کے دس لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بات قومی اسمبلی کی منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کے بارے میں قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران کہی گئی جس کا اجلاس رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان خانان خیل کے زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔
کمیٹی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت گوادر کی ترقی کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں پر غور کیا۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ گوادر میں 132 کے وی کے گرڈ سٹیشن کی تعمیر اور 132 کے وی کی ڈی سی ترسیل کی لائن بچھانے کیلئے نئی جگہ مختص اور فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔
کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت قانون وانصاف، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ترمیمی بل مجریہ دو ہزار دس کو بیس دنوں میں حتمی شکل دے دے گی۔