ایوان بالا کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق بلوچستان میں گرڈ اسٹیشنوں کی بہتری کا کام جاری ہے۔

حکومت نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جلد مکمل کرنے کیلئے پر عزم
19 جولائی 2016 (18:36)
0

منگل کے روز سینیٹ کو بتایاگیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق بلوچستان میں گرڈ اسٹیشنوں کو بہتر بنانا جارہا ہے تاکہ اگلے سال تک صوبے میں 1500 میگاواٹ پیداوار کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔
پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ خستہ حال ترسیلی لائنوں کی وجہ سے صوبے میں موجودہ ممکنہ پیداوار 800 میگاواٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلی لائنوں کے نقصانات پر بھی قابو پانے کیلئے کام جاری ہے۔
ایک اور سوال پر عابد شیر علی نے کہا کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور امید ہے کہ اگلے سال کے آخر تک اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
رہائش وتعمیرات کے وزیر اکرم خان درانی نے ایک سوال پر ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمین کو ستر ہزار 709 سرکاری رہائشیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کالونیوں کی تعمیر نو کے ذریعے وفاقی ملازمین کیلئے نئی سرکاری رہائشیں تعمیر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔