پاکستانی سفارتخانے اپنے اپنے متعلقہ میزبان ملکوں کی پارلیمنٹس اور اقوام متحدہ کے اداروں کے سامنے شدید احتجاج کریں گے۔

file photo

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا
19 جولائی 2016 (17:47)
0

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے بدھ کے روز پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

پاکستان اور آزاد کشمیر میں ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب دلائی جاسکے۔مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم سیاہ منایا جائیگا۔ تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عہدیداران ڈیوٹی کے دوران اپنے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں کشمیریوں کے ساتھ سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کریں گے۔
نماز ظہر کے بعد شہدائے کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔
پاکستانی سفارتخانے اپنے اپنے متعلقہ میزبان ملکوں کی پارلیمنٹس اور اقوام متحدہ کے اداروں کے سامنے شدید احتجاج کریں گے۔
بیرون ممالک میں پاکستانی مشنز مقامی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کے مختلف اداروں کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔