file photo

ترکی نے فتح اللہ گولن کی حوالگی کیلئے امریکہ کو درخواست دی ہے:ترک وزیراعظم
19 جولائی 2016 (17:42)
0

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکی نے فتح اللہ گولن کی حوالگی کیلئے امریکہ کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ حالیہ فوجی بغاوت کی کوشش میں گولن کا ہاتھ تھا۔
ترک وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فتح اللہ گولن کی حوالگی کیلئے امریکہ کو دستاویزات کے چار فولڈر بھیجے ہیں اور ان کی خواہش پر مزید ثبوت بھی دیئے جائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ترکی کو فوجی بغاوت کی کوشش میں گولن کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔