ایوان صنعت وتجارت سرگودھا کے صدر مختار مرزا نے صدر کو ایوان کے مسائل سے آگاہ کیا۔

file photo

حکومت ملک کی برآمدات بڑھانے کیلئے تاجروں کو مراعات فراہم کررہی ہے:صدر
19 جولائی 2016 (17:39)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتکاروں اور تاجروں کومختلف مراعات فراہم کررہی ہے۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں سرگودھا کے ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ صدر نے یقین دلایا کہ حکومت تاجروں اور صنعتی برادری کی ضروریات سے آگاہ ہے اور ان کی معاونت کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
انہوں نے کہا سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے قومی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو چین پاکستان راہداری منصوبوں کی تکمیل کے بعد میسر آنے والے معاشی مواقع سے بھرپور استفادہ کیلئے خود کو تیار کرنا چاہئے۔
ایوان صنعت وتجارت سرگودھا کے صدر مختار مرزا نے صدر کو ایوان کے مسائل سے آگاہ کیا۔