file photo

یوم الحاق پاکستان، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی گئیں
19 جولائی 2016 (17:34)
0

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت وپاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو ایک یادداشت پیش کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔
راولپنڈی آرٹس کونسل نے بھی شہر میں مری روڈ پر ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں شہریوں ، فنکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔