file photo

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شہادتوں کیخلاف مظفر آباد میں احتجاجی ریلی
19 جولائی 2016 (17:10)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں کی شہادتوں کے واقعات کیخلاف آج مظفر آباد میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
حریت رہنمائوں ، سول سوسائٹی کے ارکان ، سیاسی، مذہبی اور سماجی کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان ہندو پنچائیت کے چیئرمین پنڈت لال نے بے گناہ کشمیریوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کی شدیدمذمت کی ۔
پنڈت لال نے یقین دہانی کرائی کہ ہندو آزادی پسند کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔