file photo

چترال میں تین روزہ شندور پولو میلہ جمعہ سے شروع ہوگا
19 جولائی 2016 (16:01)
0

چترال میں تین روزہ مشہور شندور پولو میلہ پولو گرائونڈ میں جمعہ سے شروع ہوگا۔

میلہ ہر سال معمول کے مطابق سات جولائی سے نو جولائی تک ہوتا ہے تاہم عید الفطر کی وجہ سے اس کی تاریخوں میں ردوبدل کیاگیاہے۔
پولو کے میچ گلگت بلتستان، چترال اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
میلے میں لوک موسیقی، لوک ڈانس اور روایتی کھیل بھی شامل ہوں گے۔