چین مزار قائد پر برقی فانوس نصب کرنے پر متفق
19 جولائی 2016 (15:57)
0

چین نے مزار قائد پر برقی فانوس نصب کرنے سے اتفاق کیا ہے جس پر بائیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اس سلسلے میں منگل کے روز اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا معاہدے سے دونوںملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
چینی سفیر نے کہا کہ فانوس کی تنصیب پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہوگی۔