file photo

الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں میں نئے شناختی کارڈز رکھنے والوں کے نام شامل کریگا
19 جولائی 2016 (15:52)
0

الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر میں انتخابی فہرستوں میں نئے کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈز رکھنے والوں کے نام شامل کرنے کی مہم اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے شروع کرے گا۔

کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ گھر گھر جاکر ووٹر کی تصدیق کے عمل کے دوران اموات اوردوسری وجوہات کی بناء پر نا اہل ہونے والے ووٹرز کے نام فہرست سے نکال دئیے جائیں گے۔
ووٹرز کو اپنا شناختی کارڈ نمبر موبائل فون کے ذریعے 8300 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنے ووٹ کے بارے میں جاننے کی سہولت بھی دی جائے گی۔