file photo

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے الیکشن مہم آج نصف شب کو ختم ہوجائیگی
19 جولائی 2016 (15:45)
0

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے الیکشن مہم آج نصف شب کو ختم ہوجائیگی۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق آزادنہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ادھر جہلم کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد چراغ حیدر نے کہا کہ الیکشن کے دن سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔
مقامی پولیس اور فوج کے جوان مل کر کام کریںگے تاکہ رائے دہندگان آزادی سے ووٹ ڈال سکیں۔