file photo

عوام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان سے فائدہ اٹھائیںگے:اچکزئی
19 جولائی 2016 (15:31)
0

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جوملک ترقی اورخوشحالی کی طرف گامزن ہیں ان کے شہری اجتماعی سوچ اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وہ چمن کے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔
گورنر نے کہا کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور پینے کے صاف،پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد بلوچستان کے عوام ان سے فائدہ اٹھائیںگے۔