file photo

آزاد کشمیر کی ترقی وزیراعظم نوازشریف کا ویژن ہے:برجیس
19 جولائی 2016 (15:26)
0

وزیرامور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی اورخوشحالی وزیراعظم نوازشریف کا ویژن ہے۔

وہ منگل کے روز آزاد کشمیر کے علاق سہنسہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آنے کے بعدآزاد جموں و کشمیر میں کئی بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی۔
برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے لئے پچاس ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کیلئے جدید سفری سہولتوں کیلئے اسلام آباد، مظفر آباد موٹروے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔