file photo

پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے بڑے ملکوں میں ایک ہے: آکسفیم انٹر نیشنل
19 جولائی 2016 (15:00)
0

آکسفیم انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے بڑے ملکوں میں ایک ہے۔

ادارے کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت اردن، ترکی، لبنان اور جنوبی افریقہ میں دنیا کے پچاس فیصد سے زیادہ پنا ہ گزین رہ رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دنیا کے چھ بڑے امیر ممالک امریکہ، چین، جاپان، جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں نو فیصد سے بھی کم پناہ گزین ہیں۔
آکسفیم نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ مزید پناہ گزینوں کی میزبانی کرے اور پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کو پناہ دینے والے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرے۔