جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے ریڈیو پاکستان کو ایک عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ و ہ کشمیریوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو آگاہ کیا جارہاہے:تہمینہ جنجوعہ
19 جولائی 2016 (14:15)
0

جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو آگاہ کیا جارہاہے۔
ریڈیوپاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں مشن اقوام متحدہ کے مختلف اداروںسے رابطہ کررہا ہے۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میںکشمیری عوام کی حالت زار کو معمول کے مطابق اجاگر کررہاہے۔
انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو کشمیر کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے بارے میں آگاہ کیا جارہاہے۔ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔