میلے میں لوک موسیقی، لوک ڈانس اور روایتی کھیل شامل ہوںگے۔

چترال میں 3 روزہ شندور پولو میلہ جمعہ سے شروع ہوگا
19 جولائی 2016 (13:45)
0

چترال میں تین روزہ مشہور شندور پولو میلہ پولو گرائونڈ میں جمعہ سے شروع ہوگا۔ میلہ ہر سال معمول کے مطابق سات جولائی سے نو جولائی تک ہوتا ہے تاہم عید الفطر کی وجہ سے اس کی تاریخوں میں ردوبدل کیاگیاہے۔
پولو کے میچ گلگت بلتستان، چترال اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔میلے میں لوک موسیقی، لوک ڈانس اور روایتی کھیل بھی شامل ہوںگے۔