دیامیر کے علاقے تتہ پانی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کئی مقامات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ مواصلاتی رابطہ منقطع
19 جولائی 2016 (14:04)
0

گلگت بلتستان میں کئی مقامات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ضلع دیامیر کے علاقے تتہ پانی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

عطاء آباد ٹنل کے قریب بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت حنزہ کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔ریڈیو پاکستان گلگت کے نمائندے شیر محمد نے اطلاع دی ہے کہ سکردو میں اشتک نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت سکردو روڈ بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔