وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں سماجی و اقتصادی ترقی میں آئی سی ٹیز کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا۔

طارق فاطمی کی آئی ٹی کے معیار میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیو نیکشن یونین کے اہم کردارکی تعریف
19 جولائی 2016 (12:45)
0

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین کے سیکرٹری جنرل ہولین ژائو نے آج اسلام آباد میں خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی۔
معاون خصوصی نے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی میں آئی سی ٹیز کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔
سید طارق فاطمی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن کے معیار میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیو نیکشن یونین کے اہم کردار کو سراہا۔
یونین کے سیکرٹری جنرل نے کھلی مسابقتی اورمنظم مارکیٹ کے ذریعے عالمی معیار کی قابل رسائی اور بہترین ٹیلی کمیونیکشن خدمات فراہم کرنے کے لئے حکومت کی سوچ کو سراہا۔