جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج صبح سب سے پہلے مجھے فون کیا اورمجھے میر ے بیٹے کی محفوظ بازیابی کے بارے میں بتایا۔

file photo

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کاصاحبزادے کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج سے اظہار تشکر
19 جولائی 2016 (12:41)
0

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس سجاد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے  اپنے صاحبزادے کی بحفاظت بازیابی کے لئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج صبح سب سے پہلے مجھے فون کیا اورمجھے میر ے بیٹے کی محفوظ بازیابی کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے میرے بیٹے کے ساتھ ٹیلیفون پر میرا رابطہ بھی کرایا۔