گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا' بالائی اور وسطی پنجاب' شمال مشرقی بلوچستان' فاٹا اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

شمال مشرقی پنجاب' گلگت بلتستان اور کشمیر کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش سیلاب کا باعث بن سکتی ہے :محکمہ موسمیات
19 جولائی 2016 (12:27)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد' بالائی پنجاب ' سرگودھا' راولپنڈی' گوجرانوالہ ' فیصل آباد' ساہیوال اور لاہور ڈویژنوں' گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ ڈیرہ غازی خان ' بہاولپور' مالاکنڈ' ہزارہ' ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں اور بالائی فاٹا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب ' گلگت بلتستان اور کشمیر کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش' مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھائیس
کراچی انتیس
پشاور چھتیس
کوئٹہ چوبیس
گلگت اٹھارہ
مری سولہ اور
مظفر آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ