اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے بتایا کہ اگر ان بچوں کو فوری طور پرطبی امداد نہ ملی تو ہر پانچ میں سے ایک بچہ ہلاک ہو جائے گا۔

بورنو میں ڈھائی لاکھ بچے ناقص خوراک کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں:یونیسیف
19 جولائی 2016 (12:24)
0

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ نائیجریا کی ریاست بورنو کے مختلف حصوں میں تقریباً ڈھائی لاکھ بچے ناقص خوراک کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے بتایا کہ ناقص غذا سے دولاکھ چوالیس ہزار بچے بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں اور اگر ان بچوں کو فوری طور پر طبی امداد نہ ملی تو ہر پانچ میں سے ایک بچہ ہلاک ہو جائے گا۔