چار متبادل آبدوزیں تیار کرنے کی منظوری دی گئی ہے جن کی لاگت کا تخمینہ اکیس ارب پائونڈ ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں کے نظام کی تجدید کی حمایت
19 جولائی 2016 (12:22)
0

برطانوی پارلیمنٹ نے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں کے نظام کی تجدید کی حمایت کی ہے۔

اس سلسلے میں چار متبادل آبدوزیں تیار کرنے کی منظوری دی گئی' جن کی لاگت کا تخمینہ اکیس ارب پائونڈ ہے۔وزیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ میں اپنے پہلے بیان میں کہا کہ برطانیہ کو مختلف خطرات کا سامنا ہے اور ان خطات سے نمٹنے کیلئے مناسب استعداد کار یقینی بنانا ضروری ہے۔