وزیراعظم محمد نواز شریف نے اویس شاہ کی کامیاب بازیابی پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

اویس شاہ کو خاندان تک پہنچا دیاگیا
19 جولائی 2016 (12:19)
0

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے بیرسٹر سید اویس علی شاہ کو جنہیں 20 جون کو کراچی سے اغوا کیاگیا تھا ٹانک میں ایک کارروائی میںباز یاب کرالیا گیا ہے اور انہیں کراچی میں ان کے خاندان تک پہنچا دیاگیا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے اویس شاہ کی کامیاب بازیابی پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اس قسم کی کامیاب کارروائی پر تعریف کی مستحق ہیں۔وزیراعظم نے جسٹس سجاد علی شاہ کوبھی ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی کامیاب کارروائی کے لئے خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سندھ کے چیف جسٹس کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔