فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاہے کہ ڈرائیور اور دوسرے دو دہشتگردوں کو بھاگنے کی کوشش کے دوران فوجیوں نے ہلاک کردیا ہے ۔

اویس شاہ کے اغوا میں تحریک طالبان پاکستان کا ایک گروپ ملوث ہے :عاصم سلیم باجوہ
19 جولائی 2016 (11:57)
0

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اویس شاہ کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے بعد بازیاب کرالیا گیا انہیں افغانستان لے جایا جارہا تھا۔
آج راولپنڈی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی گاڑی کو ڈی آئی خان ٹانک روڈ پر علی الصبح تقریباً ڈھائی بجے روکا گیا ۔ ڈرائیور نے سڑک کے دوسری طرف بھاگنے کی کوشش کی مگر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے موقع پر ہلاک کردیا۔

                                                                                                                                                        

انہوں نے بتایا دوسرے دو دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور بھاگنے کی کوشش کی تاہم فوجیوں نے انہیں ہلاک کردیا۔انہوں نے کہاکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر اویس شاہ کونکالا گیا جس کے منہ کو کپڑے سے چھپایا ہوا تھا۔ انہیں افغانستان لے جایا جارہا تھا۔دہشت گردوں کی گاڑی سے ہینڈ گرینڈ کلاشنکوف اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ایک سوال پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اویس شاہ کے اغوا میں تحریک طالبان پاکستان کے ایک گروپ ہے انہوں نے بتایا کہ اس میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے بھی اشارے ملے ہیں۔