نواز شریف نے دیر بالا میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کو شکست دی گئی ہے اور اب وہ بھاگ رہے ہیں۔

دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا:وزیراعظم
19 جولائی 2016 (10:57)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے دیر بالا میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں چھ بے گناہ افراد شہید ہوگئے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا' انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دی گئی ہے اور اب وہ بھاگ رہے ہیں۔
انہوں نے دھماکے کے متاثرین کے لئے دعا بھی کی۔