وزیر خزانہ نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تمام قواعد و ضوابط مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت معاشی استحکام کیلئے پائیدار معاشی ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: اسحاق ڈار
19 جولائی 2016 (10:52)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بڑے پیمانے پرمعاشی استحکام کے حصول کے لیے پائیدار معاشی ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اسلام آباد میں وزارتِ خزانہ کے افسران کے اجلاس میں انہوں نے پاکستان ترقیاتی فنڈ اور پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کے آغاز کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تمام قواعد و ضوابط مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بجٹ دو ہزار سولہ سترہ میں شروع کیے گئے دوسرے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر کو مختلف ترقیاتی سکیموں کے آغاز میں پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔