ترکی کے صدرنے کہا ہے کہ حکومت آئینی اقدام کی صورت میں کارروائی کے لئے پارلیمانی فیصلہ کرے گی۔

بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو سزائے موت خارج از امکان نہیں: طیب اردوان
19 جولائی 2016 (10:45)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ عناصر کے لئے سزائے موت خارج از امکان نہیں ہے۔

سی این این سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی اقدام کی صورت میں کارروائی کے لئے پارلیمانی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت امریکہ میں مقیم انتہا پسند فتح اللہ گولن کے خلاف ایک تحریری درخواست جمع کرائے گی جس پر اس واقعہ کا الزام ہے۔