پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدارمیں آنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ وہ ووٹ کے ذریعے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

خیبرپختونخوا میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی عمران خان کے مارشل لاء بارے بیان پر کڑی تنقید
19 جولائی 2016 (10:43)
0

خیبرپختونخوا میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے فوج کی جانب سے اقتدار سنبھالنے پر مٹھائیاں تقیسم کرنے سے متعلق عمران خان کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری ' غیر آئینی اور انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے۔
اے پی پی سے باتیں کر تے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدارمیں آنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ وہ ووٹ کے ذریعے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حاجی محمد عدیل نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کا بیان غداری کے مترادف ہے اور حکومت اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔