وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے جمہوریت کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں۔

عمران خان کا قوم کی طرف سے مارشل لا کے خیرمقدم سے متعلق بیان آئین کے منافی ہے:سعد رفیق
19 جولائی 2016 (10:14)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ملک میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے جمہوریت کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ملک میں قوم کی طرف سے مارشل لاء کا خیرمقدم کرنے سے متعلق بیان شرمناک اور آئین کے منافی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے جمہوریت کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے ایسا بیان جاری کرکے آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی کی ہے۔