وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں ایک مشن اور احساس ذمہ داری کے ساتھ اس پر عملدرآمد کررہے ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کا م کی مطلوبہ رفتار میں پیشرفت ہورہی ہے:احسن اقبال
19 جولائی 2016 (10:09)
0

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کا م کی مطلوبہ رفتار کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیشرفت ہورہی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین نے محض تین برس میں اسے مثالی منصوبے کی شکل دی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ایک مشن اور احساس ذمہ داری کے ساتھ اس پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ترقی پذیر معیشت کیلئے قلیل مدت منصوبوں کی ضرورت ہے۔