کل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ بھی منایا جائے گا۔

کنٹرول لائن کے دونوں طرف کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں
19 جولائی 2016 (10:46)
0


کنٹرول لائن کے دونوں طرف کشمیری بھارتی تسلط سے ریاست کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔
1947 میں اس دن کشمیریوں نے سرینگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے تقسیم کے منصوبے اور دو قومی نظریے کے مطابق جموں وکشمیرکے پاکستان سے الحاق کی تاریخی قرارداد منظور کی تھی۔جس میں تقسیم کے منصوبے اوردو قومی نظریے کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت حریت رہنمائوں نے آج ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے حالیہ قتل عام کے خلاف لوگوں سے آج مکمل ہڑتال کرنے اور کل یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔
جمعرات اور جمعے کو بھی ہڑتال کی جائے گی۔
کل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ بھی منایا جائے گا۔